سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز میں پاکستان کی مسلسل تیسری فتح، گرین شرٹس زمبابوے کو 69رنز سے شکست دیکر ایونٹ کے فاٸنل میں پہنچ گیا، آف اسپنر عثمان طارق کی شاندار ہیٹرک، 18رنز دیکر 4کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز میں پاکستان کی مسلسل تیسری فتح، گرین شرٹس زمبابوے کو 69رنز سے شکست دیکر ایونٹ کے فاٸنل میں پہنچ گیا، آف اسپنر عثمان طارق کی شاندار ہیٹرک، 18رنز دیکر 4کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گٸے میچ کا ٹاس پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 195 رنز اسکور بناے۔ بابر اعظم نے 52گیندوں پرشاندار 74 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ صاحبزادہ فرحان نے بھی 41گیندوں پر63 رنز کیے۔فخر زمان نے 27، صائم ایوب نے 13 اور محمد نواز نے 4 رنز بنائے۔زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے 2 اور براڈ ایوانز نے ایک وکٹ حاصل کی۔196 رنز کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم19ویں اوور میں 126 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آف اسپنر عثمان طارق نے یادگار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹرک مکمل کی۔ یہ ان کے کیریئر کا صرف دوسرا انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ تھا۔ عثمان نے صرف 18 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔محمد نواز نے 2 جبکہ نسیم شاہ اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔زمبابوے کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور آٹھ بیٹر ڈبل فگر میں داخل بھی نہ ہوسکے۔رائن برل نے 67 اور سکندر رضا نے 23 رنز بنائے، جبکہ برائن بینیٹ 9 اور برینڈن ٹیلر 8 رنز ہی بنا سکے۔زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان اہم میچ 25 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں