لاہور ہائیکورٹ میں سابق رکن اسمبلی ملک احمد بچھر اور احمد چھٹہ کی نا اہلی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے کی اپیلوں پر 2 رکنی بینچ 26 نومبر کو سماعت کرے گا۔

لاہور ہائیکورٹ میں سابق رکن اسمبلی ملک احمد بچھر اور احمد چھٹہ کی نا اہلی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے کی اپیلوں پرجسٹس سلطان تنویر احمد اور جسٹس ملک اویس خالد پر مشتمل دو رکنی بینچ 26 نومبر کو سماعت کرے گا۔پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد عثمان خان عدالت میں پیش ہوں گے جبکہ سابق رکن اسمبلی ملک احمد بچھر اور احمد چھٹہ کی اپیلیں زیرِ سماعت ہوں گی جن میں الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا ہے۔ عدالت مقررہ تاریخ پر فریقین کے دلائل سنے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں