لاہور ہائیکورٹ میں جوئے کی ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں گرفتار یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست پیر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی، جسٹس شہرام سرور کیس کی سماعت کریں گے۔درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ ڈکی بھائی کی جانب سے ایڈووکیٹ عمران چدھڑ پیش ہوئے۔درخواست گزار کے مطابق انہیں بیرونِ ملک جاتے وقت ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا، حالانکہ این سی سی آئی اے نے کبھی نوٹس جاری کر کے طلب نہیں کیا۔ مؤقف کے مطابق ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر 22 روز تک این سی سی آئی اے کی تحویل میں رکھا گیا۔