پنجاب سیف سٹی اتھارٹی بھی چوروں سے بچ نہیں سکی۔۔۔ لاہور مال روڈ پر انارکلی چوک میں چور سیف سٹی کا تئیس لاکھ روپے مالیت سے زائد کا سامان چوری کر کے لے گئے

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی بھی چوروں سے بچ نہیں سکی۔۔۔ لاہور مال روڈ پر انارکلی چوک میں چور سیف سٹی کا تئیس لاکھ روپے مالیت سے زائد کا سامان چوری کر کے لے گئے۔۔ تھانہ پرانی انارکلی میں درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق بیس نومبر کو نامعلوم افراد نے سیف سٹی کی تنصیبات کو نقصان پہنچایا اور کیمرے سمیت دیگر آلات لوٹ لئے۔۔ چوروں سیف سٹی کی تنصیبات میں سے میڈیا کارڈ، بیٹری سیل اور راؤٹرز بھی لوٹ لے گئے۔۔ تھانہ پرانی انارکلی پولیس تاحال چوروں کا سراغ نہیں لگا سکی۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں