فیصل آباد منصور آباد کے علاقے میں کیمل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے زور دار دھماکہ، 16 افراد جانبحق، مزید ہلاکتوں کا خدشہ….!!!!
فیصل آباد میں فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں فیکٹری اور اطراف کے 10 گھروں کی چھتیں زمین بوس ہو گئیں ، افسوسناک حادثے میں سات بچوں اور دو خواتین سمیت 16 افراد جاں بحق اور 7 افراد شدید زخمی ہو گئے، فیکٹری ریسکیو 1122 کا ریسکیو آپریشن جاری ہے جہاں جائے وقوعہ سے ملبہ ہٹانے کا کام کیا جا رہا ہے جبکہ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مارچری منتقل کیا گیا ہے۔
ملک پور میں علی الصبح گلو بنانے والی فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا، جس کے بعد فیکٹری اور اطرف 3 گھروں میں آگ لگ گئی، اور 10 مکانوں کی چھتیں زمین بوس ہو گئیں۔ جس سے گھروں میں سوئے ہوئے ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت 16 افرادد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی 20 گاڑیوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، جاں بحق ہونے والوں میں ایک سے دس سال کے 7 بچے بھی شامل ہیں جن کی نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں،
جاں بحق ہونے والوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں کمشنر فیصل آباد اور آر پی او سمیت پولیس اور انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچے جہاں ریسکیو آپریشن جاری
فیکٹری دھماکہ میں 7 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جہاں انکو طبی امداد دی جا رہی ہے ، کمشنر راجہ جہانگیر انور نے فیکٹری مالک کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن آئندہ ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک مکمل کر لیا جائے گا ،
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا فیصل آباد ،کیمکل فیکٹری میں بوائلر دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع پر اظہار افسوس
وزیراعلی مریم نواز شریف کا سوگوار خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت
وزیراعلی مریم نواز شریف نے کمشنر فیصل آباد سے سانحہ کی رپورٹ طلب کرلی
فیصل آباد: فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ
فیصل آباد: پولیس نے فیکٹری مینجر بلال علی کو حراست میں لے لیا۔
فیصل آباد: کمشنر فیصل آباد کا فیکٹری مالک کو گرفتار کرنے کا حکم
فیصل آباد: فیکٹری مالک قیصر چغتائی کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس نے ٹیمیں تشکیل دے دی
فیصل آباد: فیکٹری مالک نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جس سے حادثہ ہوا، ذرائع