16

موٹروے پولیس کی بڑی کاروائی کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کلر کہار کے قریب سے پکڑی گئی۔

موٹروے پولیس کی بڑی کاروائی کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کلر کہار کے قریب سے پکڑی گئی۔منشیات میں آٹھ کلو گرام ہیروئن، چار کلو گرام افیون ایک کلو گرام ایس شامل موٹروے پولیس کی جانب سے اوور سپیڈنگ کرنے والی گاڑی کو رکنے کا اشارہ ، ملزم نے گاڑی روکنے کے بجائے موقع سے بھگا دی جس پر ایک مرتبہ پھر گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گئی لیکن ایک مرتبہ پھر گاڑی بھگا دیامعاملے کو مشکوک جانتے ہوئے گاڑی کا پیچھا کیا گیا -موٹروے پولیس کے تعاقب کرنے پر ملزم نے گاڑی چھوڑ کر پیچھے سے آنے والی نامعلوم گاڑی میں بیٹھ کر فرار ۔ملزمان کی تلاش جاری -۔
:گاڑی کی تلاشی لینے پر بھاری مقدار میں منشیات برآمد -تفصیلات کے مطابق موٹروے پر کلر کہار کے قریب ،موٹروے پولیس کی جانب سے معمول کی اسپیڈ چیکنگ جاری تھی کہ گاڑی نمبر LZP 5780 ہنڈا کار، جو کہ مقرر اسپیڈ سے زیادہ رفتار میں آ رہی تھیں اسے رکنے کا اشارہ دیا گیا ،لیکن گاڑی میں موجود ملزم نے گاڑی موقع سے فرار کر دی۔جس پر ایک مرتبہ پھر گاڑی کو روکنے کا اشارہ دیا گیا لیکن اس مرتبہ بھی ملزم نے گاڑی نہ روکی ۔معاملے کو مشکوک جانتے ہوئے مذکورہ گاڑی کا تعاقب کیا گیا موٹروے پولیس کو پیچھے آتے دیکھ کر ملزم نے گاڑی سڑک پر چھوڑ دی اور پیچھے سے آنے والی ایک اور نامعلوم گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جن کی تلاش جاری ہے ۔
گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی میں سے 8 کلو گرام ہیروئن، چار کلو گرام افیون اور ایک کلو گرام ایس برآمد ہوئی۔جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے ۔مزید قانونی کاروائی جاری

۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں