17

وزیراعظم عمران خان نے ایڈیشنل آئی جی سندھ پولیس حیدرآباد رینج ڈاکٹر جمیل احمد کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھ دیا ڈاکٹر جمیل مبینہ طور پر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے لاکھوں روپوں کی رشوت لینے کا الزام

‏وزیراعظم عمران خان نے ایڈیشنل آئی جی سندھ پولیس حیدرآباد رینج ڈاکٹر جمیل احمد کے خلاف سروس رولز کے تحت کاروائی کرنے کے لئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھ دیا ہے

‏ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر جمیل مبینہ طور پر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے لاکھوں روپوں کی رشوت لینے کا الزام

وزیراعظم کے پاس پہنچنے والی معلومات کے مطابق ڈاکٹر جمیل کے پاس 15 اضلاع کا چارج ہے اور وہ وہ ہر ضلع سے 15 سے 20 لاکھ ماہانہ وصول کرتے ہیں.
‏وزیراعظم کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھے گئے خط کے مطابق ڈاکٹر جمیل نے سرکٹ ھائوس حیدر آباد میں تین کمروں پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا ہوا ہے

خط کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر جمیل کے دو صاحبزادے اپنے والد کی سرکاری پوزیشن کا ناجائز فائدہ اٹھاکر بہت سے غلط کاموں میں ملوث رہتے ہیں.
‏وزیر اعظم نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ھدایت کی ہے کہ سول سرونٹس رولز ای اینڈ ڈی کے سیکشن 18 (2) تحت ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر جمیل کے خلاف کارروائی کی جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں