56

حکومت نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پرعارضی پابندی لگادی ہے۔

حکومت نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پرعارضی پابندی لگادی ہے۔

حکومت نے ملک بھر سوشل میڈیا پر عارضی پابندی لگادی گئی ہے، اس حوالے سے پی ٹی اے کو سوشل میڈیا سائٹس چند گھنٹوں کے لئے بند کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیس بک، واٹس ایپ، یوٹیوب، ٹوئٹر، ٹیلی گرام، ٹک ٹاک سروسز کچھ دیر کے لئے معطل کی جا رہی ہیں، اور تمام سوشل میڈیا سائٹس سہ پہر 4 بجے کے بعد دوبارہ کھولی جائیں گی۔

حکومت پاکستان نے پاکستان میں سوشل میڈیا چند گھنٹوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔موصول اطلاعات کےمطابق وزارت داخلہ نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں تمام سوشل میڈیا ایپلی کیشنز بند کرنے کا فیصلہ کیا ، جس کی روشنی میں پاکستان میں سوشل میڈیا پر پابندی شام 4 بجے تک برقرار رہے گی ، حکومتی فیصلے کے بعد ملک میں فیس بک ، ٹوئٹر ، واٹس ایپ اور یوٹیوب بند ہونا شروع ہوگئیں۔
میڈیا ذرائع کی طرف سے اس ضمن میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول انسٹا گرام ، ٹک ٹاک اور ٹیلی گرام کو بھی ملک بھر میں چند گھنٹوں کے لیے بند کیا گیا ہے،یہ پابندی وزارت داخلہ کی طرف سے ہدایات ملنے کے بعد پی ٹی اے کی طرف سے لگائی گئی ہے ، جس کا اطلاق آج صبح 11 بجے سے ہوا ہے اور یہ پابندی شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں