38

زمین کے لالچ میں دادا جلاد بن گیا بیٹا بہو پوتا اور پوتی کی جان لے لی

زمین کے لالچ میں دادا جلاد بن گیا بیٹا بہو پوتا اور پوتی کی جان لے لی
باپ اور بیٹے میں زمین کا جھگڑا کوٹلی کوکیاں میں انتہائی افسوس ناک واقعہ بشارت علی نے اپنے بیٹے بہو اور بچوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھانہ موترہ کی پولیس نے بشارت علی کو گرفتار کر لیا ہے

زمین کے لالچ میں دادا جلاد بن گیا بیٹا بہو پوتا اور پوتی کی جان لے لی

تھانہ موترہ کے گاوں کوٹلی کوکیاں میں میاں بیوی اور دو بچے قتل ہونے والوں میں شامل ہیں۔

ڈسکہ کے علاقے تھانہ موترہ کے گاؤں کوٹلی کوکیاں میں چار افراد کو قتل کردیا گیا،قتل ہونے والوں میں میاں بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔پولیس حکام ڈسکہ کا کہنا ہے کہ مقتولین میں 35 سالہ عدنان، اس کی اہلیہ مشال جو حاملہ تھی، بیٹا عبدالہادی اور بیٹی ہانیہ شامل ہیں، عدنان کو گولیوں سے اور بچوں اور خاتون کو آہنی راڈوں کے وار سے قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول عدنان کا والد بشارت پر اسرار طور پرغائب ہے، اور تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ عدنان کا اپنے باپ سے  جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا، جب کہ بشارت نے عدنان کی والدہ کو طلاق دے کر دوسری شادی کر لی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں