76

شہر قائد میں منشیات کی سپلائی میں ملوث پولیس کو انتہائی مطلوب ڈرگ ڈیلر گرفتار۔ گرفتار ملزم انسداد دہشتگردی کی معزز عدالت کیجانب سے اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔ ملزم علی نواز سے بھاری مقدار میں مختلف اقسام کی منشیات برآمد۔

شرافی گوٹھ سے شہر قائد میں منشیات کی سپلائی میں ملوث پولیس کو انتہائی مطلوب ڈرگ ڈیلر گرفتار۔

گرفتار ملزم انسداد دہشتگردی کی معزز عدالت کیجانب سے اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

ملزم علی نواز سے بھاری مقدار میں مختلف اقسام کی منشیات برآمد۔

گرفتار ملزم سے 13 کلو 800 گرام چرس، 01 کلو 680 گرام آئس اور آدھا کلو ہیروئن تحویل میں لی گئی۔

پولیس نے گرفتار ملزم سے 30 بور پستول اور کیش بھی برآمد کیا۔

گرفتار ملزم ڈکیتی کی واردتوں میں بھی ملوث تھا۔

ملزم کیخلاف پولیس پر فائرنگ اور ڈکیتی سمیت دیگر نوعیت کے مختلف مقدمات تھانہ شاہ لطیف اور میمن گوٹھ میں درج ہیں۔

ملزم شہر میں منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گروہوں کو ڈرگ سپلائی کرتا تھا۔

ملزم سے منشیات کے خریداروں کے متعلق پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

گرفتار ملزم کا نام پولیس کو انتہائی مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست میں شامل تھا۔

ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ملزم سے برآمد اسلحہ فارنزک معائنے کیلئے روانہ کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں