39

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے05 تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات،04 ایس ایچ اوز لائن حاضر کر دیئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے لاہور کے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوزکے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز سے انسپکٹراحمد عدنان سلطان کو ایس ایچ اوغازی آباد، انسپکٹرحماد حسن بٹ کو ایس ایچ او گلبرگ، سب انسپکٹر سلیم شوکت کو ایڈیشنل ایس ایچ او مناواں،پولیس لائنز سے سب انسپکٹراکمل خالد کو ایڈیشنل ایس ایچ او ٹاؤن شپ اورانچارج چوکی رکھ چندرائے سب انسپکٹر محمد احمد کوایڈیشنل ایس ایچ نیو انار کلی تعینات کرنے جبکہ ایس ایچ او غازی آباد انسپکٹر تجمل حسین، ایس ایچ او گلبرک انسپکٹر وسیم،ایڈیشنل ایس ایچ او مناواں عثمان یونس اور ایڈیشنل ایس ایچ او نیو انار کلی سب انسپکٹڑ عرفان کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کے بھی احکامات جاری کئے۔ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے تمام افسران کو اپنی اپنی نئی تعیناتی کے مقام پر فوری رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔
۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں