51

موٹر وے پر ٹریفک حادثہ میں 3 افراد جاں بحق بس سڑک سلپ ہونے کی وجہ سے بے قابو ہو کر ایک نامعلوم گاڑی سے ٹکرائی

نیلا دولھہ نٹرچینج کے قریب حادثہ تین جان لے گیا جبکہ امدادی کارروائیوں میں مصروف موٹروے پولیس آفیسر زخمی ۔
تفصیلات کے مطابق ایک بس سڑک سلپ ہونے کی وجہ سے بے قابو ہو کر ایک نامعلوم گاڑی سے ٹکرائی کر رک گی۔حادثے کی اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا اسی اثناء میں ایک اور ہونڈا کار بے قابو ہو کر سب انسپکٹر وحید خان جو کہ امدادی کارروائیوں میں مصروف تھے ، ٹکراتے ہوئے بس میں جا لگی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود دو افراد ، تین بچے اور موٹروے پولیس آفیسر زخمی ہوگئے ، جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کیا گیا ۔بعدازاں ہسپتال میں عثمان ،عرفانا ،مومنہ جانبر نہ ہوسکے جبکہ موٹروے پولیس آفیسر ہسپتال میں زیر علاج ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں