68

بسنت پر ہوائ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو ویڈیو کے ذریعے شناخت کر کے گرفتار

راولپنڈی

پیرودھائی پولیس کی کاروائی، بسنت پر ہوائ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو ویڈیو کے ذریعے شناخت کر کے گرفتار کر لیا،

ملزمان نے بسنت پر آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی،ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق

ملزمان کی شناخت راجہ علی عظیم اور راجہ اسد کے نام سے ہوئ جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا،

اسلحہ کی نمائش اور ہوائ فائرنگ ناقابل برداشت جرائم ہیں، ویڈیوز کے ذریعے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کا عمل جاری رہے گا، ایس پی راول

ملزمان سے تفتیش کر کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری اور اسلحہ کی برآمدگی یقینی بنائ جاۓ گی،

بسنت پر پتنگ بازی اور ہوائ فائرنگ کے حوالے سے حاصل کی گئ ویڈیوز کے ذریعے ملزمان کی شناخت کر کے گرفتاری اور قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جاۓ گا، سی پی او محمد احسن یونس

قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والے افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،

بسنت پر ہوائ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو ویڈیو کے ذریعے شناخت کر کے گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں