52

راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازوں اورہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بسنت کے موقعہ پر موثر کریک ڈاؤن،450 کے قریب ملزمان گرفتار

راولپنڈی: راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازوں اورہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بسنت کے موقعہ پر موثر کریک ڈاؤن،450 کے قریب ملزمان گرفتار،ہزاروں پتنگیں، ڈوریں،اسلحہ معہ ایمونیشن،ساؤنڈ سسٹم اورسامان آتش بازی برآمد، مقدمات درج، ڈرون اوردیگر کیمروں کی مددسے حاصل کی گئی ویڈیوز میں نظر آنے والے افراد کی شناخت اور گرفتاری کا عمل شروع۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے بسنت کے موقعہ پر پتنگ بازوں اورہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے450 کے قریب ملزمان کو گرفتا رکرکے 13ہزارسے زائد پتنگیں،362ڈوریں،12پستول30بور معہ ایمونیشن، بھاری مقدار میں سامان آتش بازی اور ساؤنڈ سسٹمز وغیرہ برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے،راولپنڈی پولیس نے بسنت کے دن 400کے قریب ملزمان جبکہ بسنت نائٹ پر 49ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے خلا ف مقدمات درج کیے، بسنت کے موقعہ پر تھانہ صادق آباد پولیس نے ملزمان سے1103پتنگیں اور71 ڈوریں، 04پستول30بور معہ ایمونیشن، تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے 950پتنگیں،88ڈوریں اور02 پستول30بور معہ ایمونیشن،تھانہ وارث خان پولیس نے ملزمان سے681پتنگیں اور 38ڈوریں، تھانہ بنی پولیس نے ملزمان سے610پتنگیں،41ڈوریں اور 01پستول30بور معہ ایمونیشن، تھانہ پیرودھائی پولیس نے ملزمان سے 6580پتنگیں اور 25 ڈوریں،01پستول30بور معہ ایمونیشن، سامان آتش بازی اور ساؤنڈ سسٹمز،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے ملزمان سے224پتنگیں اور17ڈوریں، تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان سے478پتنگیں،24ڈوریں اور ساؤنڈ سسٹمز،تھانہ رتہ امرال پولیس نے ملزمان سے 271پتنگیں، 22 ڈوریں اور04ساؤنڈ سسٹمز،تھانہ صدربیرونی پولیس نے ملزمان سے228پتنگیں،09ڈوریں اور01پستول 30بور معہ ایمونیشن، تھانہ گوجر خان پولیس نے ملزمان سے313پتنگیں اور05ڈوریں،تھانہ نصیر آباد پولیس نے ملزمان سے50پتنگیں اور08ڈوریں،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے ملزمان سے1248پتنگیں،06ڈوریں اور01پستول30بور معہ ایمونیشن،تھانہ سول لائن پولیس نے ملزمان سے283پتنگیں اور08ڈوریں،تھانہ ویسٹر یج پولیس نے ملزمان سے105 پتنگیں، 01ڈور،01پستول30بور اور ساؤنڈ سسٹمز برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،جبکہ ڈرون اوردیگر کیمروں کے ذریعے حاصل کی گئی ویڈیوز میں نظر آنے والے افراد کی شناخت کا عمل شروع کر کے مقدمات کے اندراج کو یقینی بنایا جارہا ہے، سی پی اوکی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز شعیب محمود،ایس پی راول ضیاء الدین احمد اوردیگر سینئر پولیس افسران وایس ایچ اوز پولیس ٹیموں اورسرویلنس ٹیموں کے ہمراہ فیلڈ میں موجود رہے اور ڈرونزودیگر کیمروں کی مدد سے پتنگ بازوں کی ویڈیو مانیٹرنگ کرتے رہے، پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ جان لیوا اورمجرمانہ افعال ہیں، راولپنڈی پولیس ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں