47

حمزہ شہباز کی 20 ماہ بعد جیل سے رہائی

‏حمزہ شہباز کی 20 ماہ بعد جیل سے رہائی
‏منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کئے گئے مقدمہ آگے بڑھا ہی نہیں
‏ہم اس طرح لوگوں کو جیلوں میں گلا سڑتا نہیں دیکھ سکے
‏مریم نواز شریف نے لوگوں کی بڑی تعداد کے ساتھ حمزہ کا استقبال کیا
‏لاھور میں 12 استقبالی کیمپ لگائے گئے

‏لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت ایک ایک کروڑ روپے کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی تھی
ضمانتی مچلکوں کی تصدیق کے حمزہ شہباز کی رہائی کی روبکار جاری کی گئی،  احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج اکمل خان نے لیگی رہنما کی رہائی کی روبکار جاری کی۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو رہائی کے بعد ریلی کی شکل میں رہائش گاہ تک لایا جائے گا اور ان کے استقبال کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں، لاہور کے 12 مقامات پر حمزہ شہباز کے لیے استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں۔

واضح رہےکہ لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی  2 ضمانتی مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں