52

تین ماہ قبل ہونے والی نوجوان کی موت کا ڈراپ سین ،بہن کا رشتہ مانگنے پر دوست نے دوست کو زہریلی چائے پلا کر اس کی جان لی

تین ماہ قبل ہونے والی نوجوان کی موت کا ڈراپ سین

ڈیرہ اسماعیل خان تین ماہ قبل ہونے والی نوجوان کی موت کا ڈراپ سین ،بہن کا رشتہ مانگنے پر دوست نے دوست کو زہریلی چائے پلا کر اس کی جان لی ،عدالت حکم پر قاتل دوست کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا ،پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ پہاڑپور کی حدود میں واقع میران جائی کے رہائشی فیض اللہ ولد غلام رسول جٹ نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بیٹے محمد گلزار کی ملزم عمران جاڑاولد رمضان سکنہ دھکی کے ساتھ دوستی تھی ،وقوعہ کے روز اس کا بیٹا اپنے دوست سے ملنے اس گھر گیا جہاں پر اس نے میرے بیٹے کو چائے میں زہریلی چیز پلادی جس سے اس کی حالت بگڑ گئی اور وہ جاں بحق ہوگیا ،وجہ عداوت بہن کارشتہ مانگنے کا تنازع بیان کیاگیا ، تھانہ پہاڑپورپولیس نے تحقیقات مکمل کرکے واقعہ کے تین ماہ بعد جوڈیشل مجسٹریٹ 1کے حکم پر مقتول کے 71سالہ والدفیض اللہ کی مدعیت میں ملزم عمران کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرادیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں