41

لاہور ہائی کورٹ میں وکلا کی جعلی ڈگریوں کے حوالے سے کیس کی سماعت۔ عدالت نے رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی۔ نومنتخب ممبران پنجاب بار کی ڈگریوں کی بابت پراگرس رپورت طلب کر رکھی تھی سول ججوں کی ڈگریوں کی تصدیق کروانے کے لیے تیار ہیں ۔چیف جسٹس ۔

لاہور ہائی کورٹ میں وکلا کی جعلی ڈگریوں کے حوالے سے کیس کی سماعت۔

عدالت نے درخواست پر سماعت دس مارچ تک ملتوی کر دی ۔

عدالت نے رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی۔

عدالت کا ائیندہ سماعت پر وی سی پنجاب یونیورسٹی کو طلب کر لیا

عدالت کے روبرو رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی نے اپنے وکیل اویس خالد کے ذریعے وکلا کی چیک کی گئی ڈگریوں کا ریکارڈ پیش کر دیا

عدالت نے نومنتخب ممبران پنجاب بار کونسل کی ڈگریوں کی بابت پراگرس رپورت طلب کر رکھی
تھی

سول ججوں کی ڈگریوں کی تصدیق کروانے کے لیے تیار ہیں ۔چیف جسٹس ۔

عدالت نے پنجاب بار میں بوگس ڈگری ہولڈرز کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکشن معطل کر دیا تھا

عدالت نے بوگس ڈگری ہولڈر امیدواروں کے لائیسنس بھی معطل کر دیے تھے

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے مس گلزار بٹ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی

اگر تمام وکلاء کی ساری ڈگریوں کی تصدیق ممکن نہیں تو امیدواروں کی ساری ڈگریاں تصدیق کرالے، درخواست گزار

گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس نے وکلا کی ڈگریوں کی تصدیق تک بار کونسل کے نتائج روکنے کی استدعا مسترد کر دی تھی

چیف جسٹس نے قرار دیا تھا کہ میں جمہوری نظام کے چلتے رہنے کا قائل ہوں،

چیف جسٹس نے وکلا کی ڈگریوں کی تصدیق کے حوالے سے رجسٹرار ہائی کورٹ کی سربراہی میں کمیشن قائم کر دیا تھا

چیف جسٹس نے کہا تھا کہ جن امیدواروں کیخلاف رپورٹ آئیگی تو ریٹرننگ آفیسر دربارہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا

چیف جسٹس نے تمام امیدوارپنجاب با کونسل کو اپنی ساری اسناد ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ایک ہفتے میں جمع کروانےکی ہدایت کی تھی

رجسٹرار ہائی کورٹ ڈگریاں یونیورسٹی کو بھیجے گا، چیف جسٹس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں