61

جیونیوز کے دفتر پر حملہ توڑ پھوڑ احتجاجی مظاہرہ قوم پرست جماعت کی ریلی شاہراہ کو بندکردیا گیا

جیو نیوز کے دفتر پر حملہ توڑ پھوڑ

جیو ٹی وی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جاری ،

اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر

مظاہرین ریڈ زون میں داخل

قوم پرست جماعت کی ریلی

سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے کبوتر چوک جانے والی شاہراہ کو ٹریفک کی آمد ورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے، ٹریفک پولیس

اسمبلی کے باہر احتجاج شروع

احتجاج کرنے کے لیے پہنچنے والے قوم پرست کارکنوں کا جیو ٹی وی پر حملہ

جیو ٹی وی ہیڈ آفس کی مرکزی عمارت کے استقبالیہ کہ شیشے توڑ دیئے

سیکورٹی کے افراد اور دیگر عملے سے بد سلوکی، نعرے بازی اور گالم گلوچ

مشتعل افراد جیو ٹی وی کے دفاتر کے باہر احتجاجی دھرنا دے کر بیٹھ گئے

احتجاج جیو ٹی وی کے ایک پروگرام میں متنازع بات کے خلاف کیا جارہا ہے

*ایسوسی ایشن آف کراچی اسائمنٹ ایڈیٹرز کی جیو اور جنگ گروپ کے مرکزی دفتر پر حملے کی مذمت*

کراچی (پ ر) ایسوسی ایشن آف کراچی اسائنمنٹ ایڈیٹرز (اکائی) نے جیو اور جنگ گروپ کے دفتر پر دہشت گرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے پورے میڈیا کوہراساں کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ایک بیان میں صدر اکائی نے کہاکہ جیو کے مرکزی دفتر پر حملے سے حکومت کے تمام دعووں کی نفی ہوگئی ہے اگر میڈیا ہاؤسز محفوظ نہیں تو پھر ملک میں کون محفوظ ہے،میڈیا دفاتر پر حملوں کا مقصد حق اور سچ کیلئے اٹھنے والی آواز کو دبانا ہے،حکومت میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کی سیکیورٹی کیلئے زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی طور پراقدامات اٹھائے ۔اکائی کا مزید کہنا تھامظاہرین کی جانب سے جیو جنگ گروپ کے عملے پر تشدد اور تھوڑ پھوڑ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں