72

عوامی نیشنل پارٹی کا لاپتہ افراد کے معاملے پر کراچی سے پشاور تک کھڑاک

تمام لاپتہ افراد کی باحفاظت بازیابی کیلئے اے این پی کے زیر اہتمام آج بتاریخ 22 فروری کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے
اے این پی ملک بھر میں ضلعوں کی سطح پر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے ریکارڈ کرائے گی
لاپتہ افراد کے لئے آواز اٹھانے کا فیصلہ مرکزی قیادت نے کیا تھا، جس کی توثیق مرکزی کونسل نے دی تھی
لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے درد کا احساس عوامی نیشنل پارٹی سے زیادہ کسی کو نہیں ہوسکتا،زاہد خان
اے این پی بلوچستان کے ترجمان اسد خان اچکزئی کئی مہینوں سے لاپتہ ہیں لیکن ریاست ان کی بازیابی میں ناکام رہی ہے
عوامی نیشنل پارٹی تمام لاپتہ افراد کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے
مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی مردان اور صوبائی صدر خیبرپختونخوا ایمل ولی چارسدہ میں ریلیوں کی قیادت کرینگے
مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین، مرکزی ترجمان زاہد خان اور پنجاب کے صدر منظور احمد خان اسلام آباد میں لاپتہ افراد کیلئے احتجاجی ریلی کی قیادت کرینگے
صوبائی صدر سندھ شاہی سید کراچی اور صوبائی صدر بلوچستان اصغر اچکزئی کوئٹہ میں ریلیوں کی قیادت کرینگے
صوبائی جنرل سیکرٹری خیبرپختونخوا سردار بابک بونیر جبکہ صوبائی ترجمان خیبرپختونخوا ثمر ہارون بلور نوشہرہ میں ریلیوں کی قیادت کرینگے
اے این پی پہلے بھی یہ مطالبہ کرچکی ہے کہ تمام لاپتہ افراد کو باحفاظت بازیاب کرایا جائے
لاپتہ افراد اگر قصور وار ہیں تو ان کو عدالتوں میں پیش کیا جائے اور ان کا صاف و شفاف ٹرائیل کیا جائے
ریاست کو سنجیدہ اقدامات اٹھانے ہوں گے اور عام عوام میں احساس محرومی کو ختم کرنا ہوگا
اے این پی ہر قسم کی جبری گمشدگیوں کی بھرپور مذمت کرتی ہے
ضم اضلاع سمیت خیبر پختونحوا ، سندھ اوربلوچستان میں ایسے بڑھتے ہوئے واقعات قابل تشویش ہیں
عوامی نیشنل پارٹی تمام مظلوم قومیتوں کے حقوق کی ترجمان ہے، تمام لاپتہ افراد کیلئے بھرپور آواز اٹھائی جائے گی
آج کے احتجاجی مظاہروں میں تمام انسان دوست، قانون پسند اور جمہور پسند عوام اپنی شرکت یقینی بنائیں گے
پشاور(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ تمام لاپتہ افراد کی باحفاظت بازیابی کیلئے اے این پی کے زیر اہتمام آج ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ باچا خان مرکز پشاور سے جاری اپنے بیان میں زاہد خان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ضلعوں کی سطح پر عوامی نیشنل پارٹی پریس کلب کے سامنے اپنے احتجاجی مظاہرے ریکارڈ کرائیں گے، اس سلسلے میں تمام ضلعی تنظیموں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں، احتجاجی مظاہروں میں عوامی نیشنل پارٹی کی تمام ذیلی تنظیمیں اور عام عوام بھرپور شرکت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت نے لاپتہ افراد کے لئے آواز اٹھانے کا فیصلہ مرکزی مجلس عاملہ میں کیا تھا، جس کی توثیق پارٹی کی مرکزی کونسل نے کی تھی اور مرکزی کونسل اس بارے قرارداد بھی منظور کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی بلوچستان کے ترجمان اسد خان اچکزئی کئی مہینوں سے لاپتہ ہیں لیکن ریاست ان کی بازیابی میں ناکام رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے درد کا احساس عوامی نیشنل پارٹی سے زیادہ کسی کو نہیں ہوسکتا، عوامی نیشنل پارٹی لاپتہ افراد کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔اے این پی کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی مردان اور صوبائی صدر خیبرپختونخوا ایمل ولی خان چارسدہ میں ریلیوں کی قیادت کرینگے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین، مرکزی ترجمان زاہد خان اور پنجاب کے صدر منظور احمد خان اسلام آباد میں لاپتہ افراد کیلئے احتجاجی ریلی کی قیادت کرینگے،صوبائی صدر سندھ شاہی سید کراچی اور صوبائی صدر بلوچستان اصغر اچکزئی کوئٹہ میں ریلیوں کی قیادت کرینگے جبکہ صوبائی جنرل سیکرٹری خیبرپختونخوا سردار بابک بونیر جبکہ صوبائی ترجمان خیبرپختونخوا ثمر ہارون بلور نوشہرہ میں ریلیوں کی قیادت کرینگے۔زاہد خان نے مزید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے اس خطے کی بقا اور سلامتی اور قیام امن کی خاطر سینکڑوں کارکنان و رہنماں کی قربانیاں دی ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے کارکنان کو اغوا کیا گیا، شہید کیا گیا لیکن اے این پی میدان میں کھڑی رہی اور اس خطے کی سلامتی کی جنگ لڑتی رہی۔ اے این پی پہلے بھی یہ مطالبہ کرچکی ہے کہ تمام لاپتہ افراد کو باحفاظت بازیاب کرایا جائے، اگر وہ قصور وار ہیں تو ان کو عدالتوں میں پیش کیا جائے اور ان کا صاف و شفاف ٹرائیل کیا جائے۔ زاہد خان نے کہا کہ ان عوامل سے ملک بھر میں احساس محرومی بڑھتی چلی جارہی ہے، ریاست کو سنجیدہ اقدامات اٹھانے ہوں گے اور عام عوام میں احساس محرومی کو ختم کرنا ہوگا، اے این پی ہر قسم کی جبری گمشدگیوں کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور بالخصوص ضم اضلاع سمیت خیبر پختونحوا ، سندھ اوربلوچستان میں ایسے بڑھتے ہوئے واقعات قابل تشویش ہیں۔ آج کے احتجاجی مظاہروں میں تمام لاپتہ افراد کیلئے بھرپور آواز اٹھائی جائیگی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کی جائے گی۔ عوامی نیشنل پارٹی تمام مظلوم قومیتوں کے حقوق کی ترجمان ہے، آج کے احتجاجی مظاہروں میں تمام انسان دوست، قانون پسند اور جمہور پسند عوام اپنی شرکت یقینی بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں