51

وزیراعظم عمران خان کی اٹک آمد کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی نگرانی آر پی او راولپنڈی عمران احمر اور ڈی پی او نے کی

وزیراعظم عمران خان کی اٹک آمد کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی نگرانی آر پی او راولپنڈی عمران احمر اور ڈی پی او نے کی بعدازاں آر پی او راولپنڈی نے تھانہ رنگو اور تھانہ حضرو کا اچانک دورہ کیا ان کے ہمراہ ڈی پی او اٹک اور ڈی ایس پی حضرو بھی موجود تھے انہوں نے دورہ کے دوران تھانہ کی عمارت اور حوالات میں نصب کیمروں کا جائزہ لیا محرر تھانہ نے حوالات میں بند ملزمان کی ترتیب وار تفصیل سے بھی انہیں آگاہ کیا انہوں نے فرنٹ ڈیسک آن لائن ریکارڈ کے ذریعے زیر تفتیش مقدمات کا جائز ہ لیا اور ان کو جلد از جلد یکسو کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پولیس افسران کو کہا کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے مسائل کو فوری حل کیے جائیں اور ان کے ساتھ انتہائی شائستگی کے ساتھ پیش آیا جائے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کر کے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے انہوں نے تھانہ حضرو کی زیر تعمیر عمارت کا بھی دورہ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں