16 سالہ بیٹے نے فتح جنگ میں باپ کو قتل کر دیا مقتول نے بیٹی کا رشتہ دینے پر بیٹے اور بیوی پر غصّے کا اظہار کیا تھاجو قتل کی وجہ بنی، قاتل موقع سے فرار

اٹک کی تحصیل فتح جنگ کے گاؤں ڈھوک سیداں میں بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا ۔
مقتول عقیل عباس نے بیٹی کا رشتہ دینے پر بیٹے اور بیوی پر غم و غصّے کا اظہار کیا تھاجو قتل کی وجہ بنی، قاتل حسنین علی کی عمر16سال ہے،موقع سے فرار ، مقدمہ درج ۔۔تفتیش جاری

اٹک کی تحصیل فتح جنگ کے گاؤں ڈھوک سیداں میں بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا ۔
مقتول عقیل عباس نے بیٹی کا رشتہ دینے پر بیٹے اور بیوی پر غم و غصّے کا اظہار کیا تھاجو قتل کی وجہ بنی، قاتل حسنین علی کی عمر16سال ہے،موقع سے فرارہوگیا ہے،مقتول کے بھائی محمد عباس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ایف آئ آر میں مقتول کی بیوی کو بھی نامزد کردیا گیا ہے ،مقتول عقیل عباس نے 4شادیاں کر رکھی ہیں تھانہ فتح جنگ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے،ضلع اٹک میں دوروزکے اندر قتل کی یہ تیسری واردات ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں