ہری پور وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ سہیل افریدی کے بعد دھمکیوں کا سلسلہ جاری
ہری پور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی و جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن خیبر پختوانخواہ مرتضے جاوید عباسی کا انتخابی جلسہ خطاب
ہری پور جلسہ میں جوش خطابت میں پولیس کو دھمکیاں
ہری پور پولیس کی وردیاں اتارنے کی دھمکیاں دے دی
ہری پور مرتضے جاوید عباسی مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز کی الیکشن کمیپئن میں مصروف ہے
ہری پور گزشتہ روز پی ٹی آئی جلسہ سے خطاب کے دوران وزیر اعلی کے پی کے نے بھی دھمکیاں دی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ایبٹ آباد جلسے میں انتظامیہ کو دھمکی دےڈالی،سہیل آفردی نے کہا کہ کسی بھی افسر بے رات کو نتائج بدلنے کی کوشش کی وہ صبح کی روشنی نہیں دیکھے گا اگر صبح کوئی کوشش کی رات کی تاریکی نہیں دیکھے گا،دوسری جانب وزیراعلیٰ ہاوس کے ترجمان نے اس سے متعلق بیان دیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے وزیراعلیٰ نے انتخابات کی بات کی ہے،ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا پیغام واضح ہے ایماندار افسر کو تحفظ حاصل ہے جبکہ غیرقانونی کام کرنے والا اپنی خیر منائے
وزیراعلی خیبرپختونخوا سُہیل آفریدی کے غیرذمہ دارانہ رویہ سے این اے اٹھارہ ہری پورمیں پُرامن ضمنی انتخاب کا انعقاد مشکل ہوگیا، الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی اورامیدوارشہرنازعمرایوب کونوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا ، الیکشن کمشین نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور الیکشن ڈیوٹی پرمامورعملے اورووٹروں کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہوا ہے وزارتِ داخلہ کوحلقے میں فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کردی
اسٹیج پرمفرورملزم کی موجودگی
سہیل آفریدی نے دھمکیاں دیں
ضمنی انتخاب خطرے میں پڑگئے
فوری سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں
چیف الیکشن کمشین کی زیر صدارت کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے حویلیاں جلسے سے خطاب میں سرکاری ملازمین کیخلاف دھمکی آمیزبیانات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کی وجہ سے ضمنی ا نتخاب کا انعقادمشکل ہوگیا ہے بلکہ ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور الیکشن ڈیوٹی پرمامورعملہ اورووٹروں کی جان کوبھی خطرہ لاحق ہواہے
الیکشن کمیشن نے حلقہ میں وفاقی سیکورٹی اداروں کی مدد سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیلئے سیکرٹری داخلہ خط لکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے
الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اورآئی جی خیبرپختونخوا کوضروری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی اور امیدوارشہرنازعمرایوب کوجمعہ کی طلبی کے نوٹس جاری کردیے
ہری پورضمنی انتخاب میں فوج طلب ، الیکشن کمیشن نے سیکرٹری دفاع اورسیکرٹری داخلہ کوخط لکھ دیا ، این اے اٹھارہ ہری پورضمنی انتخاب میں فول پروف سکیورٹی طلب کرتے ہوئے پولنگ روزکیلئے فوج اورسول آرمڈ فورسزکی تعیناتی مانگ لی
الیکشن کمیشن نے سول آرمڈ فورسزکی طلبی کیلئے خط میں کہاکہ وزیراعلیٰ کی تقریرسے انتخابی افسران کو دھمکیاں اور خوف کا ماحول پیدا ہوا وزیراعلیٰ کی جارحانہ زبان سرکاری افسران کے کام میں رکاوٹ بن سکتی ہے، مفرور شخص کا وزیراعلیٰ کے ساتھ جلسے میں موجود ہونا بھی تشویش کا باعث ہے ۔۔
الیکشن کمیشن کی وفاقی حکومت کوفوری ایکشن لینے کی استدعا کرتے ہوئے خط میں کہاکہ انتخابی عملے اورعوام کی جان کوخطرات کا خدشہ کے باعث فوج تعینات کی جائے افواج پاکستان،سول آرمڈ فورسز ضمنی انتخاب میں عوام، ووٹرز اورالیکشن اسٹاف کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے جائیں تئیس نومبرکو پولنگ اسٹیشنز پرمکمل امن و امان یقینی بنایا جائے
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے حویلیاں جلسے میں سرکاری ملازمین سے متعلق مبینہ دھمکی آمیز الفاظ پر نوٹس لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے آج دن ساڑھے گیارہ بجے اجلاس طلب کر لیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے حویلیاں جلسے میں سرکاری ملازمین سے متعلق مبینہ دھمکی آمیز الفاظ پر نوٹس لے لیا اور مانیٹرنگ رپورٹ کی روشنی میں ان کے خلاف ممکنہ کارروائی پر غور کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے آج صبح ساڑھے گیارہ بجے اہم اجلاس طلب کیا ہے جس میں اس معاملے پر قانونی کارروائی پر غور کیا جائے گا۔