لاہور سندر کے علاقے ملتان روڈ پر رات گئے ایک ڈاکو کو عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت پکڑا لیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

لاہور سندر کے علاقے ملتان روڈ پر رات گئے ایک ڈاکو کو عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت پکڑا لیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق موہلنوال میں اشتیاق شہری کی حویلی میں ڈاکو اسلحے سمیت داخل ہوا، جس کی اطلاع حویلی کے ملازم نے اپنے مالک کو دی۔ اہل محلہ موقع پر پہنچ گئے اور ڈاکو کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ گرفتار شدہ ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو تھانے منتقل کیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ گرفتار شدہ ڈاکو سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور اس کے دیگر جرائم کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں