بھلوال کے نوجوان کی محبت میں گرفتار پولینڈ کی دوشیزہ شادی کے لئے بھلوال پہنچ گئی. پولینڈ کی مانگورزانا کی مطیع اللہ نامی نوجوان سے دوستی سوشل میڈیا پر ھوئی جو محبت میں تبدیل ہوگئی. دوشیزہ نے جامع مسجد حامد شاہ سرگودھا میں جا کر باضابطہ اسلام قبول کرلیا اسلام قبول کرنے کے بعد نام مریم رکھا ھے ۔دوشیزہ نے فیملی کورٹ کے جج ثمر حیات کے سامنے مطیع اللہ سے شادی کا اقرار کیا. اپنی مرضی سے پاکستان آئی اور اسلام قبول کیا ھے. اپنے خاوند کے ساتھ رھنا چاھتی ھوں مجھ پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیںشادی اور اسلام قبول کرنا میری ذاتی خواہش اور مرضی ھے۔