ٹک ٹاکر ویلا منڈا کے والد کے اغواء کا سنسنی خیز مقدمہ انجام پولیس کے بڑے آپریشن میں صادق حسین ملانہ کو 5ویں روز بحفاظت بازیاب 4 اغواء کار ہلاک ایک فرار تاوان کی رقم 30 لاکھ روپے برآمد

کوٹ ادو

ٹک ٹاکر ویلا منڈا کے والد کے اغواء کا سنسنی خیز مقدمہ انجام کو پہنچ گیا، پنجاب پولیس کے بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں صادق حسین ملانہ کو پانچویں روز بحفاظت بازیاب کرالیا گیا، تھل کے ریگستان میں ہونے والی کارروائی میں چار اغواء کار ہلاک ہوئے جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس کے مطابق تاوان کی 30 لاکھ روپے رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے،

V/C
ترجمان پولیس کے مطابق کارروائی اس وقت شروع ہوئی جب تحقیقاتی ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کا ٹھکانہ تھل کے دور دراز علاقے میں تلاش کرلیا، پولیس نے گھیراؤ کیا تو شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں چار اغواء کار ہلاک ہوئے جن کی شناخت نوید، مدثر، جمشید اور سلیم کے نام سے ہوئی ہے،ایک اغواء کار اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، پولیس کے مطابق اغواء کاروں نے 30 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا اور سہولت کار کی گرفتاری نے اصل گروہ تک رسائی ممکن بنائی،ڈی پی او مظفرگڑھ سید غضنفر علی شاہ، ڈی ایس پی کوٹ ادو عبدالغفار خان اور ڈی ایس پی چوک سرور شہید عبدالشکور قیصرانی کی نگرانی میں ہونے والے اس آپریشن میں صادق حسین ملانہ کو بحفاظت باز یاب کروایا گیا جبکہ تاوان کی پوری رقم بھی برآمد کرلی گئی، پولیس کے مطابق باقی ماندہ اغواء کاروں کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں