انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف مغلپورہ میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے پر ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پراسکیوشن کو ہدایت دی کہ وہ مقدمات کا مکمل ریکارڈ آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت کو 22 نومبر تک ملتوی کر دیا، اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت کی، عدالت نے مزید کہا کہ ہر حال میں آئندہ سماعت پر ریکارڈ پیش کیا جائے، تھانہ مغلپورہ پولیس نے اس مقدمے کو درج کر رکھا ہے۔