لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں ویڈیو بناتے ہوئے ایک شہری کو پکڑ لیا گیا۔ پولیس اہلکاروں نے ملزم کا موبائل قبضے میں لے لیا اور سکیورٹی اہلکار شہری کو حراست میں لے کر سکیورٹی روم منتقل کر دیا، سکیورٹی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ عدالتی کارروائی کے بعد جج صاحب کو معاملے سے آگاہ کیا جائے گا اور معزز جج کے حکم کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی، شہری جسٹس شہباز علی رضوی کی عدالت سے حراست میں لیا گیا، جو دو رکنی بینچ کی سربراہی کرتے ہوئے مختلف کیسز کی سماعت کر رہے تھے,