کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔ نمائش چورنگی مزارِ قائد کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں شبیر ولد قاسم جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مقتول سولجر بازار کا رہائشی تھا اور اسپورٹس کے سامان کے کاروبار سے وابستہ تھا۔ شبیر اپنی دکان، جو نیو ٹاؤن کے علاقے میں واقع ہے، سے گھر کی جانب جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق واردات ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ لگتی ہے کیونکہ ملزمان نے مقتول سے کوئی لوٹ مار نہیں کی۔ پولیس کے مطابق مقتول کے پاس سے غیر ملکی کرنسی اور ایک لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، ریسکیو حکام کا کہنا ہے لاش سول اسپتال منتقل کردی