🔴 *قائداعظم یونیورسٹی ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست*
اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں اساتذہ اور طلبہ نے ان کا بھرپور خیرمقدم کیا۔
خصوصی نشست میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملکی داخلی صورتحال، دفاعی امور اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے طلبہ کو سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا اور حقائق کے فرق کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ معلومات کی درستگی ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔
اس موقع پر وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے بھارت کے حوالے سے بیان کو دنیا نے سچ ثابت ہوتا دیکھا، جہاں افواج پاکستان نے بھارتی ٹیکنالوجی تک کو شکست دی۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ یہ بیان نہ صرف ملکی دفاع کی مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے بلکہ طلبہ کے لئے بھی ایک مثبت پیغام ہے۔
طلبہ اور اساتذہ نے سیشن کو انتہائی مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نشست نے ان کے کئی ابہامات دور کر دیئے اور انہیں ملکی دفاعی امور کی بہتر سمجھ دی۔ طلبہ نے کہا کہ ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں اور پاک فوج ہمارے اندر سے ہے۔ انہوں نے مس انفارمیشن اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غلط معلومات کے متعلق سوالات کے مدلل جوابات دینے پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ بھی ادا کیا۔
یہ خصوصی نشست نہ صرف طلبہ و اساتذہ کے لیے معلوماتی ثابت ہوئی بلکہ ملکی دفاع، افواج پاکستان کے پیشہ ورانہ کردار اور سوشل میڈیا کے صحیح استعمال کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کا سبب بنی۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے پلیٹ فارمز طلبہ کو ملک اور افواج کے بارے میں صحیح اور درست معلومات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔