*زیر زمین چھپائے گئے خود کار ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد*
کوہاٹ پولیس کی محمد زئی کے علاقہ لعل میلہ میں انٹیلی جنس بیسڈ کاروائی
گھر پر چھاپہ مار کاروائی کے دوران زیر زمین چھپائے گئے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
کاروائی میں دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا
پکڑے گئے اسلحے میں دو کلاشنکوف،دو بندوق، ایک ریپیٹر، ایک رائفل، تین پستول اور سینکڑوں کارتوس شامل ہیں
زیر حراست ملزمان شیر محمد اور حاجی گل ساکنان محمد زئی کو تھانہ کینٹ منتقل کردیا گیا
کاروائی میں گرفتار ملزمان کے خلاف غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیاگیا
ملزمان کو پوچھ گچھ کے لئے انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کردیاگیا ہے