حیدرآباد کے علاقے لطیف آ باد کے لغاری گوٹھ میں پٹاخے بنانے کی غیر قانونی فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے دو زخمی کراچی میں دم توڑ گئے جاں بحق افراد کی تعداد9 ہوگئی۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے
گذشتہ روز پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ سے سات افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 8افراد زخمی تھے جن میں سے چار افراد کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کیاگیا تھا جہاں دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے واقعہ میں جاں بحق افراد کی تعداد9 ہوگئی ہے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور سول ڈیفنس حکام کی مدد سے مختلف مقامات پر آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کی دکانیں سیل کردی، جبکہ چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے کر ان کے لائسنس کی منسوخی کیلئے محکمہ داخلہ کو ان کی مشروط اور واضح کردہ ایس او پیز کا از سر نو جائزہ لینے کا کہا گیا ہے دوسری جانب لطیف آباد بی سیکشن پولیس نے واقعہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا ہے مقدمے میں فیکٹری مالک اسد خان اور اس کے چار پارٹنرز آصف ، راشد دلشاد اور شکیل کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں دہشت گردی، قتل، خطرناک آتش گیر مادہ رکھنے اور غفلت سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔