وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کو عدم اعتماد کے ذریعے ایوان اقتدار سے رخصت کرنے کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی نے تیاریاں مکمل کرلیں

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کو عدم اعتماد کے ذریعے ایوان اقتدار سے رخصت کرنے کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی نے تیاریاں مکمل کرلیں ۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج تین بجے ہوگی چوہدری انوار الحق کے اقتدار کا سورج آج غروب ہو گا کہ نہیں اس فیصلہ آج ۔ پیپلزپارٹی کے زرائع نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 18 نومبر کو نئے وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا امکان ظاہر کیا ہے ۔پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے آزاد کشمیر کے پندرہویں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف عدم اعتماد کی کامیابی اور راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو آزاد کشمیر کا سولہواں وزیراعظم منتخب کرانے کے لئے ممبران اسمبلی کی مطلوبہ تعداد پوری ہونے کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے منحرف اراکین اسمبلی کو آئندہ کابینہ میں وزیر بنانے اور الیکشن میں پارٹی ٹکٹ دینے کی یقین دھانی پر پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی خاتون رکن اسمبلی اور وزیر حکومت محترمہ تقدیس گیلانی اور وزیر تعلیم دیوان علی چغتائی نےبھی پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں