بہاولنگر کے مختلف علاقوں میں دھان کی باقیات کو جلانے کا سلسلہ تاحال جاری وزیراعلیٰ پنجاب کا سموگ کنٹرول پروگرام بری طرح متاثر

بہاولنگر میں منڈی مدرسہ اور منچن آباد کے مختلف علاقوں میں دھان کی باقیات کو جلانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے سے وزیراعلیٰ پنجاب کا سموگ کنٹرول پروگرام بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔زہریلے دھوئیں سے پیدا ہونے والی سموگ شہریوں میں سانس، آنکھوں اور گلے کی بیماریوں کے خدشات میں خطرناک حد تک اضافہ کر رہی ہے۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ فصلوں کی باقیات کو جلانے کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتی ہے.علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہےتاکہ شہری صاف ماحول میں زندگی بسر کر سکیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں