پاکستان مسلم لیگ کے سنئیر رھنما سینیٹر مشاہد اللہ خان انتقال کر گئے

پاکستان مسلم لیگ کے سنئیر رھنما سینیٹر مشاہد اللہ خان انتقال کر گئے اللہ انکے درجات بلند فرمائے
الہی امین

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔

سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما محمد زبیر نے مشاہد اللہ خان کے انتقال کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ مشاہد اللہ خان کافی عرصے سے علیل تھے۔

مشاہد اللہ کا شمار مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں ہوتا تھا اور وہ مسلم لیگ کی سابق حکومت میں وفاقی وزیر رہے۔

سینیٹر مشاہد اللہ کے بیٹے ڈاکٹر افنان کے مطابق ان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر الیون ایچ اسلام آباد میں ہوگی۔

مشاہد اللہ خان نے ابتدائی تعلیم اسلامیہ ہائی اسکول راولپنڈی سے حاصل کی جس کے بعد انہوں نے گورڈون کالج سے گریجویشن مکمل کیا اور پھر اردو لاء کالج کراچی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔

مریم نواز کا اظہار افسوس

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا مشاہداللہ خان کے انتقال پرگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹر مشاہد اللہ خان پارٹی کے وفادار اور سینئر رہنما تھے۔

ممتاز صحافئ احمد نورانی نے کہا کہ ‏مشاہد اللہ خان انتہائی نفیس اورپیارےانسان اورایک سچے اورمخلص جمہوریت پسند تھے. ساری زندگی عام لوگوں کےحقوق کیلیےجدوجہد کی, آخری دم تک پاکستان اور جمہوریت کےدشمنوں کےسامنے
ڈٹےرہے. پاکستان کےحقیقی دشمنوں کےخلاف آوازبلندکرنےوالوں کیلیےہمت کاساماں تھے. خدا مغفرت کرےاور آپکوحوصلہ دے.

جماعت اسلامی کے رہنما معراج صدیقی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ۔‏اناللہ وانا الیہ راجعون۔ سینیٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر تعزیت کرتے ہیں۔ اللہ رب العالمین انکی مغفرت کرے جنت الفردوس عطا فرمائے تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ہم سبکو آخرت کی تیاری کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین

مشاھد اللہ خان کی صاحبزدے ڈاکٹر افنان االلہ خان کے مطابق ‏میرے والد صاحب مشاہد اللہ خان رضائے الہی سے انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ ظہر کے وقت H11 کے قبرستان اسلام آباد میں ہو گی۔

چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی کا لیگی سینیٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ غم کااظہار

چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی کا مشاہداللہ خان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت و صبر جمیل کی دعا

مشاہد اللہ خان ایک زیرک سیاستدان تھے ،صادق سنجرانی

مشاہد اللہ خان کی سیاسی و پارلیمانی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،صادق سنجرانی

مشاہداللہ خان انتہائی شفیق اور وضع دار شخصیت کے حامل تھے،صادق سنجرانی
مشاہد اللہ خان کی نماز جنازہ ظہر کے وقت H-11 کے قبرستان اسلام آباد میں ہوگی۔

انا للہ وانا اليه راجعون

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر مشاہداللہ خان قضائے الہی سے انتقال کر گئے

مشاہد اللہ خان کئی ماہ سے شدید علیل تھے

مشاہداللہ خان کے صاحبزادے ڈاکٹر افنان اللہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی

مشاہداللہ خان کی نماز جنازہ آج اسلام آباد میں نماز ظہر کے بعد H-11 قبرستان میں ادا کی جائے گی ۔ ڈاکٹر افنان اللہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں