کامونکی کے علاقہ گلگٹی میں افسوسناک واقعہ میں دو نوزائیدہ جڑواں بچے مبینہ طور پر زہریلا دودھ پینے سے جاں بحق ہوگئے محنت کش عندلیب کی نئی شادی ہوئی تھی جس کے ہاں دو جڑواں بچے پیدا ہوئے جن کے لئے اس نے گھر میں گائے رکھی ہوئی جس کا دودھ بچوں کو پلایا تو ایک گھنٹے کے بعد ہی دونوں بچوں کی موت واقعہ ہوگئی اس حوالے سے ڈی ایس پی حافظ امتیاز کا کہنا ہے کہ بچوں کا پوسٹ مارٹم کروا رہے ہیں جس کی رپورٹ کے بعد موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی تاہم تحقیقات جاری ہیں۔