قومی اسمبلی نے آرمی ایکٹ انیس سو باون، نیوی آرڈیننس انیس سو ایکسٹھ، پاکستان ایئر فورس ایکٹ انیس سو ترپن میں ترمیم کردی، آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہونگے، عہدے کی مدت 5 سال ہوگی،، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کا عہدہ ختم کردیا گیا اور نیشنل سٹریٹیجک کمانڈ کے کمانڈر کی تعیناتی تین سال کیلئے ہوگی، وزیر اعظم چیف آف ڈیفنس فورسز کی سفارش پر تین سال کی توسیع بھی دے سکیں گے،
ستائیسویں آئینی ترمیم کے بعد قومی اسمبلی نے آرمی ایکٹ انیس سو باون، نیوی آرڈیننس انیس سو ایکسٹھ، اور پاکستان ایئر فورس ایکٹ انیس سو ترپن میں ترمیم کردی، آرمی ایکٹ کے مطابق آرمی چیف کا بطور چیف آف ڈیفنس فورسز نیا نوٹی فکیشن جاری ہو گا،،، نئے نوٹی فکیشن کے بعد آرمی چیف کی پانچ سالہ مدت دوبارہ سے شروع ہوگی،،، مجوزہ آرمی ایکٹ میں کہا گیا کہ آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس پاک فوج کے تمام شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ اور انضمام کریں گے۔۔۔
آرمی ایکٹ کے تحت وزیراعظم چیف آف ڈیفنس کی سفارش پر کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ تعینات کریں گے ،،، کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کی مدت ملازمت 3 سال ہو گی، کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کو 3 سال کے لیے دوبارہ تعینات کیا جا سکے گا،،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی ختم ہو جائے گا
پاکستان ایئر فورس ایکٹ اور پاکستان نیوی ترمیمی بل 2025 کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کردیا گیا تاکہ معاملات کو ستائیسویں آئینی ترمیم کے ساتھ ہم آہنگ کیا جاسکے