لاہور میں پولیس اہلکار کی سرعام ہوائی فائرنگ کا واقعہ۔۔ پولیس نے واقعے کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اہلکار شاہد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔ پولیس کے مطابق سندر کے علاقے میں پولیس اہلکار کی سرعام ہوائی فائرنگ کرنے کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آئی اور انکوائری کے بعد اہلکار شاہد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔۔ مقدمہ کے متن کے مطابق مجاہد سکواڈ میں تعینات کانسٹیبل شاہد نے غیر لائسنسی اسلحہ سے ہوائی فائرنگ کی جس کے قبضے سے لوڈڈ اسلحہ اور چار گولیوں کے خول برآمد ہوئے ہیں۔۔ کانسٹیبل شاہد کی اس سے قبل بھی فائرنگ کی ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں۔