صادق آباد میں ڈاکو راج برقرار، بھٹہ واہن کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے شہریوں سے لوٹ مار کے بعد تین افراد کو اغوا کرلیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج صحافی نیوز کو موصول
صادق آباد کے علاقے بھٹہ واہن میں مسلح ڈاکوؤں کی لوٹ مار اور اغوا کی واردات، موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے شہریوں سے نقدی اور قیمتی سامان چھیننے کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے تین افراد کو اغوا کرلیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکوؤں کے چہرے اور اسلحہ واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔ فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ مغویوں میں ریاض احمد، محمد عمر اور رئیس شہزاد شامل ہیں
ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری فرار ملزمان کے تعاقب میں کچہ کی جانب روانہ ہو چکی ہے جلد ہی مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا جائے گا