دوست ہی دوست کا قاتل بن گیا، لین دین کے تنازعہ پر ملزم نے اپنے دوست پر خنجر کے وار کر کے قتل کردیا، مُلزم فرار مقدمہ درج

دوست ہی دوست کا قاتل بن گیا، لین دین کے تنازعہ پر ملزم نے اپنے دوست پر خنجر کے وار کر کے قتل کردیا، مُلزم فرار مقدمہ درج
وین ڈرائیور ندیم اپنے بھانجے زیشان اور دوست علی کے ہمراہ لاہور جا رہا تھا۔ پاک پتن کے ریلوے روڈ پر پہنچے تھے کہ لین دین کے تنازع پر تلخ کلامی ہوئی ملزم علی نے طیش میں آکر چلتی گاڑی میں ہی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ندیم پر خنجر سے حملہ کر دیا۔ جبکہ ذیشان نے بچانے کی کوشش کی تو ملزم نے اسے بھی خنجر کے وار کر کے زخمی کر دیا، 35 سالہ ندیم موقع پر ہی دم توڑ گیا، واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا، تھانہ فرید نگر پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاذ کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں