گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عمران علی کھوکھر کی قیادت میں کالعدم مذہبی جماعت کے سابق ٹکٹ ہولڈر حاجی نواز گڈو، ملک شہباز راجپوت، ملک ناصر راجپوت اور ملک ارشاد راجپوت کی وفد کے ہمراہ ملاقات۔
اس موقع پر کالعدم مذہبی جماعت کے سابق ٹکٹ ہولڈرز حاجی نواز گڈو،ملک شہباز راجپوت، ملک ناصر راجپوت ، ملک ارشاد راجپوت، ملک شہباز اور ملک ناصر نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیات کرنے والوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان
پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا ہر محاذ پر دفاع کریں گے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔گورنر پنجاب
پاکستان پیپلز پارٹی پسے ہوئے طبقات اور غریب عوام کی پارٹی ہے جو ہمیشہ اپنے ورکرز کو عزت دیتی ہے۔ گورنر سردار سلیم حیدر خان
سیاست کا آغاز پیپلز پارٹی سے کیا ، اختتام بھی یہیں سے کروں گا۔گورنر پنجاب
بلاول بھٹو نے اپنے آپ کو ثابت کیا ہے ،پیپلز پارٹی کا پیغام گلی گلی محلے محلے پہنچانا ہے۔گورنر پنجاب
عوام چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیر اعظم دیکھنا چاہتی ہے۔گورنر سردار سلیم حیدر خان
پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن میں عوام کا بھاری مینڈیت حاصل کرے گی۔ گورنر پنجاب
پی پی پی کو لاہور میں کھویا ہوا مقام دوبارہ دلانا ہے۔ گورنر سردار سلیم حیدر خان
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ادروں کو مضبوط کیا اور ملکی مفاد میں فیصلے کئے ۔گورنر پنجاب
پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باضابطہ طور پر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ حاجی نواز گڈو
ہم صاف اور عوام دوست سیاست چاہتے ہیں، اور پیپلز پارٹی ہمیں یہ پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ سابق ٹکٹ ہولڈرز مذہبی جماعت
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی بحریہ ٹاؤن کے نجی ہسپتال میں آمد
گورنر پنجاب نے پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ کے علیل والد سید غلام مرتضیٰ شاہ کی عیادت کی
گورنر پنجاب نے سید غلام مرتضیٰ شاہ کی جلد صحتیابی کی لیے دعا کی اور پھولوں کو گلدستہ پیش کیا۔
اس موقع پر چنیوٹ کی معروف سماجی شخصیات سید قلب عباس شاہ اور سید ثمر عباس بھی موجود تھے۔
پیپلزپارٹی رہنما جمیل منج ، سید احسن عباس رضوی، ملک ندیم کامران اور امجد کھوکھر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
سید حسن مرتضیٰ نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا ہسپتال شکریہ ادا کیا۔