لاہور میں ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث خاتون کو گرفتار کر لیا۔۔ گرفتار ملزمہ نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر شہری کو کینیڈا میں ملازمت کا جھانسہ دے کر پنتالیس لاکھ روپے ہتھیا لیے تھے ۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمہ کی شناخت سفینہ نثار کے نام سے ہوئی جسے لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔۔ ملزمہ نے اپنے شوہر میاں نثار کے ساتھ مل کر شہری کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دیا تھا۔۔ ملزمہ کے قبضے سے جعلی اسٹیمپس، شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات برآمد کی گئی ہیں۔۔ ایف آئی اے نے ملزمہ کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ مرکزی ملزم میاں نثار کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔