پیکج۔ تھل جیپ ریلی کا تیسرا روز —

پیکج۔ تھل جیپ ریلی کا تیسرا روز — صحرا میں تفریح، مقابلے اور لائیو اسٹاک کے سٹالز۔گھوڑوں کے ڈانس اور محفل موسیقی۔و دیگر سرگرمیاں توجہ
تھل جیپ ریلی کا دتیسراروز بھی شاندار انداز میں جاری ہے ملک بھر سے آنے والی گاڑیوں نے تھل کے ریگزاروں میں رفتار کے نئے رنگ بکھیرے، جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد ریلی اور میلے سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دی۔
صحرا میں گونجتی گاڑیوں کی آواز، اڑتی ریت اور شائقین کا جوش مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ ریلی کے ساتھ ساتھ اس بار محکمہ جات کی جانب سے خصوصی کیمپ بھی لگائے گیے جس میں شائقین کی دلچسپی کے لیے مختلف اقسام کے پرندے بھی رکھے گئے۔

سٹالزمیں بچوں، خواتین اور فیملیز کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے، جہاں پرندوں کے خوبصورت نمونے دیکھ کر لوگ خاصی خوشی کا اظہار کر رہے ہی
“ہم نے یہاں مختلف اقسام کے پرندے رکھے ہیں تاکہ لوگ انہیں قریب سے دیکھ سکیں۔ ہمارا مقصد لائیو اسٹاک اور پولٹری سے متعلق آگاہی دینا اور لوگوں کو مثبت ماحول فراہم کرنا ہے۔”
ریلی، میلہ، پرندوں کا کیمپ جانوروں کی نمائش گھوڑوں کے ڈانس میوزکل نائٹ اور صحرا کی ریت—تھل اس وقت مکمل طور پر رنگوں اور خوشیوں کی تصویر بنا ہوا ہے۔ شرکاء اور شائقین کے مطابق یہ سرگرمیاں ہر سال اسی جوش سے جاری رہنی چاہئیں۔

تھل کا صحرا، گاڑیوں کا شور، لوگوں کی خوشیاں اور لائیو اسٹاک کی منفرد سرگرمیاں—یہ دن لیہ کے عوام کے لیے یادگار ثابت ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں