عارف والا میں کسانوں نے رواں سال گندم کی کاشت کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ کاشت پر بھاری اخراجات کے بعد گندم کم نرخوں پر فروخت کرنا ممکن نہیں۔
عارف والا میں کسانوں کی جانب سے گندم کی کاشت نہ کرنے کی مہم زور پکڑ گئی۔ حکومتی پالیسیوں سے مایوس کسانوں نے رواں سیزن میں دیگر فصلات کاشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ بھاری لاگت کے باوجود گندم کی قیمت منافع بخش نہ ہونے کے باعث نقصان برداشت کرنا ممکن نہیں۔
کسانوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب گندم صرف گھریلو ضرورت کے مطابق ہی اگائیں گے تاکہ نقصان سے بچ سکیں۔
کسانوں کا مزید کہنا ہے کہ اگر حکومت نے گندم کے نرخ منافع بخش نہ کیے تو آئندہ برسوں میں پیداوار میں نمایاں کمی واقع ہو سکتی ہے۔