بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد عظمی خان کی علیمہ خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو۔ میں بانی کو جتنی اپڈیٹ دے سکتی تھی دے دی ہے۔ بانی نے کہا ہے فارم 47 کی حکومت سے کیا مذاکرات ہوسکتے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد عظمی خان کی علیمہ خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو۔
میں بانی کو جتنی اپڈیٹ دے سکتی تھی دے دی ہے۔
بانی نے کہا ہے فارم 47 کی حکومت سے کیا مذاکرات ہوسکتے ہیں۔
بانی نے کہا جب وزیراعظم وزیراعلٰی کے پی سے کہے پوچھ کے بتاونگا پیچھے کیا رہ گیا۔
بانی نے کہا ہے انکے ساتھ بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
بانی نے کہا تین سال ہونے کو ہے مجھ پر سختیاں کررہے ہیں۔
بانی نے کہا جب بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کی یہ پی ٹی آئی پر اور زیادہ ظلم کرتے ہیں۔
بانی نے کہا ہے سارا کنٹرول فرد واحد کے پاس ہے۔
بانی نے کہا جتنا ظلم اس دور میں ہوا اتنا کبھی نہیں ہوا۔
بانی نے کہا ڈاکٹر یاسمین راشد کینسر کی مریضہ ہے جیل میں رکھا گیا ہے۔
بانی نے کہا بشری بی بی کو قید تنہائی میں رکھا ہے۔
بانی کے کہا مریدکے میں، 26 نومبر کو کشمیر میں جو کچھ ہوا ایسا کبھی نہیں ہوا۔
بانی نے کہا جس نے پی ٹی آئی نہیں چھوڑی اس پر ظلم ہوا۔
بانی نے کہا نا فارم 47 اور نہ اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔
بانی نے کہا ہے جو بھی بات ہوگی وہ محمود خان اچکزئی کے ذریعے ہوگی۔
بانی نے کہا محمود خان اچکزئی الائنس کے سربراہ ہے لہذا الائنس کے ذریعے ہی بات چیت ہوگی۔
بانی نے کہا پاکستان کی تاریخ میں کسی سیاسی قیدی کو ایسے نہیں رکھا گیا جسطرح انہیں رکھا گیا ہے۔
بانی نے کہا آزادی یا موت کے علاوہ کوئی غلامی قبول نہیں کرونگا۔
بانی نے کہا ہے سلمان اکرم راجہ پر انہیں مکمل اعتماد ہے۔
بانی نے کہا صرف سلمان اکرم راجہ کے ذریعے پارٹی کو پیغام جائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں