غزہ امن فوج کافیصلہ حکومت اورپارلیمنٹ کرےگی فتنہ الخوارج کےخلاف آپریشن میں1667دہشت گردمارےگئے گورنرراج سےمتعلق فیصلےکااختیارحکومت کےپاس ہے

ڈی جی ائئ ایس پی آر لفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی سینئیر صحافیوں سے گفتگو

بھارت اس بار سمندر سے فالس فلیگ آپریشن کرنا چاہتا ہے ہم تیار ہیں
پاکستان نے امریکا کو اپنی سرزمین سے افغانستان پر حملوں کی کوئی اجازت نہیں دی، یہ افغانستان کا پراپیگنڈا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
خیبرپختونخوا میں بارہ ہزار ایکڑ پر پوست کاشت کی گئی ہے جو افغانستان جاتی ہے وہاں ہیروئین اور آئس بنتی ہے
سینئر صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکا کو افغانستان پر حملے کے لیے اپنی سرزمین کے استعمال کی اجازت نہیں دی، امریکی ڈرونز کے ذریعے پاکستان سے افغانستان میں حملے کا الزام جھوٹا ہے، نہ ہمارا امریکا کے ساتھ ایسا کوئی معاہدہ ہے
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ، دوحہ میں طالبان نے امریکا سے معاہدہ میں طےکیا کہ لویا جرگہ بلایا جائےگا اور لویا جرگہ کے ذریعے افغانستان میں نمائندہ حکومت لائی جائےگی، طالبان نے وعدہ پورا نہیں کیا۔

اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم امن چاہتے ہیں، مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں، مذاکرات سے مسئلہ حل نہ ہوا تو پھر ہم خود حل کرنے کی کوشش کریں گے، چند دن میں ثابت بھی کیا کہ ہم یہ مسئلہ خود حل کرسکتے ہیں
ڈی جی آئی ایس پی آر نے طالبان سے متعلق ثبوت سینئر صحافیوں کے ساتھ شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی میں افغان فوج کے سپاہی بھی ملوث ہیں، تین چار ماہ کی ان جھڑپوں میں 112 خارجی مارے گئے، ان کارروائیوں میں افغان فوج کے 206سپاہی بھی مارے گئے، سرحدی علاقوں میں مارے گئے دہشت گردوں میں بڑی تعداد افغان شہریوں کی تھی، افغان طالبان، بی ایل اے اور خوارجیوں کے ٹھکانوں کو بارڈر ایریا سے رہائشی علاقوں میں منتقل کر رہے ہیں،بلوچستان میں جو دہشت گرد ایکٹیو ہیں ان کو بھی افغانستان میں ٹھکانے مہیا کیےگئے، بارڈر ایریا سے رہائشی علاقوں میں منتقلی کا مقصد دہشت گردوں کو ہیومن شیلڈ فراہم کرنا ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کا نارکو اکنامی سے تعلق ہے، خیبرپختونخوا میں 12 ہزار ایکڑ پر پوست کاشت کی گئی ہے، فی ایکڑ پوست پر منافع 18 لاکھ سے 32 لاکھ روپے بتایا جاتا ہے، مقامی سیاستدان اور لوگ بھی پوست کی کاشت میں ملوث ہیں، افغان طالبان اس لیے ان کو تحفظ دیتے ہیں کہ یہ پوست افغانستان جاتی ہے، افغانستان میں پھر اس پوست سے آئس اور دیگر منشات بنائی جاتی ہیں، تیراہ میں آپریشن کی وجہ سے یہاں افیون کی فصل تباہ کی گئی، وادی میں ڈرونز، اے این ایف اور ایف سی کے ذریعے پوست تلف کی گئی۔ دہشت گرد نان کسٹم پیڈ گاڑیوں، ایرانی تیل کی اسمگلنگ سے بھی فائدہ اٹھاتے ہیں
بھارت کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہمیں لگ رہا ہےکہ بھارت سمندر کے راستےکوئی فالس فلیگ آپریشن کرےگا، بھارت سمندرکے اندرکوئی کارروائی کرےگا اور پھر جھوٹ بولےگا کہ پاکستان کے خلاف بڑی کارروائی کی، ہمیں بھارت کی کارروائی سے متعلق پتا ہے اور ہم مکمل طور پر الرٹ ہیں

*ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری کی صحافیوں سےغیررسمی گفتگو*

غزہ امن فوج کافیصلہ حکومت اورپارلیمنٹ کرےگی

پاکستان اپنی سرحدوں،عوام کی حفاظت کیلئےتیارہے
پاکستان پالیسی بنانےمیں خودمختارہے

فتنہ الخوارج کےخلاف آپریشن میں1667دہشت گردمارےگئے

فوج سیاست میں نہیں الجھناچاہتی
فوج کوسیاست سے دوررکھاجائے

جرائم پیشہ اوردہشت گردگروپ ملک میں جرائم،سمگلنگ روکنےمیں رکاوٹ ہیں

گورنرراج سےمتعلق فیصلےکااختیارحکومت کےپاس ہے

افغانستان کی شرائط معنی نہیں رکھتیں،دہشت گردی کاخاتمہ اہم ہے

افغانستان میں منشیات سمگلرزکی افغان سیاست میں مداخلت ہے۔ افغانستان سےبڑے پیمانےپرمنشیات پاکستان سمگل کی جارہی ہے

دہشت گرد عشرکےنام پرٹیکس لیتےہیں

زیادہ ترآپریشن بلوچستان میں ہوئے

حالیہ پاک افغان کشیدگی کےدوران206افغان طالبان مارےگئے۔حالیہ پاک افغان کشیدگی کےدوران112فتنہ الخوارج ہلاک ہوئے

ٹی ٹی پی نےافغان طالبان کےامیرکےنام پربیعت کی
ٹی ٹی پی افغان طالبان کی شاخ ہے

افغان طالبان فتنہ آل خوارج کے دہشتگردوں کو حفاظتی حصار مہیا کرنے کیلئے گنجان آباد علاقوں میں بسا رہے ہیں

بھارت گہرےسمندرمیں ایک اورفالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہاہے۔ بھارت نےزمین،سمندراورفضامیں جوکچھ کرناہےکرے۔ بھارت جان لے،اس بارجواب پہلےسےزیادہ شدیدہوگا

اس سال62ہزار113آپریشن کیے،582فوجی جوان شہیدہوئے

مدارس کی تعداد2014میں48ہزار،اب ایک لاکھ سےزائدہے۔

افغانستان میں ہمارارسپانس سوئفٹ ہے۔کوشش کی افغانستان کےساتھ معاملات طے پا جائیں۔ پاکستان کاون پوائنٹ ایجنڈاہے،افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو:

رواں سال62113آپریشن کیے،زیادہ تربلوچستان میں ہوئے

تین چارماہ میں افغانستان سے دراندازی کےدوران دہشت گردوں کوماراگیا۔مارے گئےدہشت گردوں میں 60فیصدافغان باشندے شامل تھے

تیراہ میں آپریشن کی وجہ سےیہاں افیون کی فصل تباہ کی گئی۔ وادی تیراہ میں ڈرونز،اےاین ایف اورایف سی کےذریعےپوست تلف کی گئی۔ خیبرپختونخوامیں 12ہزارایکڑپرپوست کاشت کی گئی
فی ایکڑپوست پرمنافع18لاکھ سے32لاکھ روپے بتایاجاتاہے۔ مقامی سیاست دان اورلوگ بھی پوست کی کاشت میں ملوث ہیں

افغان طالبان اس لیے ان کوتحفظ دیتےہیں کہ یہ پوست افغانستان جاتی ہے۔ افغانستان میں پوست سےآئس اوردیگرمنشیات بنائی جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں