2 نومبر 2025
*پشاور سی ٹی ڈی تھانے کے مال خانے میں پڑے بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ*
ابتدائ اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی تھانے میں پڑا ہوا پرانا بارودی مواد پھٹ گیا
تھانے میں موجود باقی ایمونیشن کو بھی آگ لگ گئی جس سے دھماکے ھو رھے ہیں
تھانے میں موجود قیدیوں اور عملے کو نکال لیا گیا
*پولیس ذرائع کے مطابق یہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں ہے*
سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا
پولیس کی جانب سے عوام کو پرسکون رہنے کی اپیل کی جا رہی ہے
پشاور:
سی ٹی ڈی تھانہ دھماکے کا واقعہ
پشاور: دھماکے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار،
پشاور: دھماکہ کوت میں پڑے بارودی مواد کے شارٹ سرکٹ کے باعث ہوا، پولیس
پشاور: واقعے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوئے،پولیس
پشاور: آئی جی خیبر پختونخوا کا واقعے کا نوٹس
پشاور: ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سے پانچ دن میں تفصیلی رپورٹ طلب
پشاور سی ٹی ڈی تھانے کے مال خانے میں پڑے بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا واقعہ پر اظہار افسوس
گورنر خیبرپختونخوا کا دھماکہ میں پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار عقیدت
گورنر کی شہید پولیس اہلکار کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار
گورنر کی شہید پولیس اہلکار کے درجات بلندی، لواحقین کیلئے صبروجمیل کی دعا
گورنر کی دھماکہ میں زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
پشاور: سکیورٹی فورسز علاقے میں موجود آمد و رفت کے تمام راستے بند
پشاور: دھماکہ کی جگہ پر کلیئرنس آپریشن جاری،
پشاور: بی ڈی یو، سی ٹی ڈی سمیت پولیس اہلکار اور پاک آرمی کے جوان جائے وقوعہ پر موجود
پشاور: منہدم شدہ عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری
پشاور: دھماکہ کی جگہ سے تمام پرانا بارودی مواد ہٹا دیا گیا
پشاور: دھماکہ کی جگہ سے تمام تباہ شدہ گاڑیاں ہٹا دی گئیں