باب نیلم چلہیانہ کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزی فائرنگ ایک مقامی شخص شدید زخمی

*باب نیلم چلہیانہ کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزی* ⚔️
*ذرائع کے مطابق چلہیانہ سیکٹر لنک روڈ پر تعمیراتی کام جاری تھا کہ بھارتی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کر دی۔*
*فائرنگ کے نتیجے میں کام پر موجود ایک مقامی شخص شدید زخمی ہو گیا*۔
*ابتدائی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا نشانہ تعمیراتی مشین کو بنایا گیا، تاہم واقعے کی* *مزید تفصیلات تفتیش کے بعد سامنے آئیں گی*
*وادیٔ نیلم*

▪️شاہراہِ نیلم ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔

وادی نیلم کے تمام سیکٹرز کے عوام سے گزارش ہے کہ ہوشیار اور محتاط رہیں۔

ہمارا مقصد خوف پھیلانا نہیں دشمن بزدل ضرور ہے، لیکن موقع کی تلاش میں رہتا ہے۔ کوئی بھی بزدلانہ حرکت ممکن ہے۔

مزید اپڈیٹس سے آگاہ کیا جائے گا۔ فی الحال ٹریفک بحال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں