پولیس تھانہ راجہ رام نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش خواتین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس اور ہیروئن برآمد کر لی
شجاع آباد تھانہ راجہ رام پولیس نے موٹر وے ایم فائیو انٹرچینج کے قریب سے دو خواتین سے 3کلو سے زائد چرس ایک کلوسے زائد ہیروئین برآمد کرکے دونوں منشیات فروش خواتین کو گرفتار کر لیا گرفتار منشیات فروش خواتین کی شناخت سونیاعامر اورعابدہ بی بی کے نام سے ہوئی جو کہ ننکانہ صاحب کی رہائشی بتائی جاتی ہیں منشیات فروش خواتین شجاع آباد اور اس کے گرد نواح میں منشیات فروشی کرنے کا کام کرتی تھیں تھانہ راجہ رام پولیس نے منشیات فروش خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کے خلاف کارروائی شروع کردی