اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال ماہم مشتاق کے گھر چوری کی واردات مقدمہ درج

اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال ماہم مشتاق کے گھر چوری کی واردات — پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

ذرائع کے مطابق گھریلو ملازمہ عذرا بتول نے شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ، نقدی، قیمتی زیورات، گھڑی اور پرفیومز سمیت لاکھوں روپے مالیت کا سامان چرا لیا۔

ملزمہ پیٹ میں درد کا بہانہ بنا کر اسسٹنٹ کمشنر کی رہائش گاہ سے فرار ہو گئی۔
واردات کے وقت گن مین، نائب قاصد اور ایک دیگر ملازم گھر کے باہر موجود تھے۔

جب خاتون اسسٹنٹ کمشنر گھر پہنچیں تو سامان بکھرا ہوا اور متعدد اشیاء غائب تھیں۔
پولیس نے گھریلو ملازمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایف آئی آر اسسٹنٹ کمشنر کے گن مین عنصر محمود کی مدعیت میں تھانہ ساہیوال میں درج کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں