ڈیرہ غازی خان میں بی ایم پی تھانہ راکھی گاج کی کارروائی ۔بڑی مقدار میں پان میں استعمال ہونے والی چھالیہ برآمد ۔ ٹرک ڈرائیور گرفتار
سئنیر کمانڈر بارڈر ملٹری پولیس عثمان خالد کے مطابق راکھی گاج پولیس نے بلوچستان سے پنجاب میں داخل ہونے والے ٹرک سے پان اور گٹکے میں استعمال ہونے والی چھالیوں کی بھاری مقدار برآمد کرکے تحویل میں لے لی ملزم چھالیوں کی بوریاں کوئلہ کے نیچے چھپا کر لاہور لیے جانے کی کوشش کررہا تھا ۔ گرفتار ملزم کو قانونی کارروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا